۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ذاکرین عظام، ماتمی حضرات، علمائے کرام ایک بات یاد رکھیں کہ اگر کسی وقت ضرورت پڑی تو ہم سب سے پہلے گولی کھانے کیلئے تیار ہیں، متنازعہ توہین صحابہ بل کو پوری قوم نے رد کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف منعقدہ ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس نے ایوانوں کو لرزہ براندام کردیا ہے اور خبریں آنا شروع ہورہی ہیں کہ اس اجتماع کے بعد شیعہ قوم کا مقابلہ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

توہین صحابہ بل کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو تباہ کرنا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

انہوں نے مزید کہا: اہل سنت علماء کی بڑی تعداد نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ آپ ہمیں بلائیں ہم خود بتائیں گے کہ اس بل کا مقصد کیا ہے، اس بل کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ذاکرین عظام، ماتمی حضرات، علمائے کرام ایک بات یاد رکھیں کہ اگر کسی وقت ضرورت پڑی تو ہم سب سے پہلے گولی کھانے کیلئے تیار ہیں۔

توہین صحابہ بل کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو تباہ کرنا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .